رکشہ او رموٹر سائیکل کی ٹکر، ایک شہری جاں بحق،1زخمی

 رکشہ او رموٹر سائیکل کی ٹکر، ایک شہری جاں بحق،1زخمی

ہٹیاں کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا

حضرو( نمائندہ دنیا ) تفصیلات کے مطابق حضرو کے علاقہ ہٹیاں چوک میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں رکشہ ڈرائیور سجاد جان کی بازی ہار گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق گاؤں شمس آباد سے ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں