10سال عمر سے پہلے سگریٹ نوشی تشویشناک، پناہ

10سال عمر سے پہلے سگریٹ نوشی تشویشناک، پناہ

بچوں کی صحت بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے ، ثنا اللہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاہے کہ گلوبل یوتھ ٹو بیکو سروے کے مطابق 5میں سے 2بچوں کا 10 سال کی عمر سے پہلے ہی سگریٹ نوشی شروع کرناتشویش ناک امر ہے ، بچوں اورنوجوان نسل میں تمباکوکے بڑھتے ہوئے رجحان پراگربروقت قابونہ پایاگیا،توبیماریوں کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا، یہ بچے پاکستان کامستقبل ہیں،ان کی صحت بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ٹوبیکوکنٹرول سیل پرجاری کردہ اعدادوشما ر نہایت خطرناک ہیں، ٹوبیکوکنٹرول سیل کے مطابق پاکستان میں 23.9 ملین افراد تمباکوجب کہ 15.6ملین افراد تمباکونوشی کااستعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں