کورونا سے نجات کا راستہ ویکسی نیشن ہے ، عامر عقیق
ہمیں کورونا ، ڈینگی کا سامنا ہے ، قبل از وقت تدابیر کرنی ہونگی ، ڈی سی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان نے کہا کہ اس و قت ہم کورو نا کے ساتھ ساتھ ڈ ینگی کے ممکنہ خطرے سے بھی دوچار ہیں ، ایسے میں ہماری نجات کا وا حدراستہ احتیاط اور قبل از وقت تدا بیر کرتے ہوئے کورونا سے بچائو کے لئے و یکسین لگوانا ضروری ہے ۔ راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکیسن کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک1070241افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 1034948عام شہر یوں جبکہ35293 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔