کشمیری عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ،خواجہ فاروق

کشمیری عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ،خواجہ فاروق

کشمیر کے الیکشن لیگی حکومت کے زیر انتظام ہوئے ، اس کے باوجود وہ شور مچارہے ہیں

اسلام آباد،مظفر آباد (اے پی پی) تحریک انصاف کے مظفرآباد سے نومنتخب ممبرقانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے )خواجہ فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے مودی کے ساتھ خاندانی تعلقات رکھنے والوں کو یکسر مستر کردیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اپنی رہائش پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے زیر انتظام ہوئے اس کے باوجود شکست خوردہ عناصر کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ،کشمیری قوم نے انہیں ان کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ دس سال بعد میں نے مظفرآباد کی اس نشست سے لیگی امیدوار کو شکست سے دو چار کیا ہے ، میرا مقابلہ ایک مافیا سے تھا جسے دس سال بعد شکست سے دو چار کیا بیروزگاری کا خاتمہ اور عمران خان کی سوچ اور نظریئے کے مطابق سیاحت کا فروغ ہماری ترجیح ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں