ایکو فرینڈلی ٹورسٹ مقامات، ہواوے اور انرٹیچ میں معاہدہ
آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز لوگوں کے طرز زندگی کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایکو فرینڈلی سمارٹ ٹورسٹ مقامات تیار کرنے کیلئے ہواوے اور انرٹیچ پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ، آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز ماحول دوست، سمارٹ سٹی،کاروبار اور لوگوں کے طرز زندگی کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہو گئے ، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان (پی وی ٹی)لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں اس ترقیاتی مقصد کیلئے اینٹیک کی حمایت کرے گا، انرٹیچ ہولڈنگ کمپنی کویت کا مقصد پاکستان میں سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو فروغ دینے کیلئے ایکو فرینڈلی سمارٹ منزل اور 500 میگاواٹ سولر پاور پلانٹس تیار کرنا ہے ،اس موقع پر انٹرپرائز بزنس گروپ ، ہواوے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر گائو زی نے کہا کہ ہواوے کے عالمی سطح پر کاروبار ہیں لہٰذا نہ صرف پاکستان بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی انر ٹیک کے ساتھ شراکت اور تعاون ہم دونوں کیلئے مفید ہوگا، اس موقع پر سی ای او انرٹیک پاکستان یاسر ملک نے بھی اظہار خیال کیا ۔