گلبرگ ایرینا اور گلبرگ ہائٹس میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع
دونوں منصوبے الغنی بلڈرز گروپ کے دو بڑے رہائشی اور تجارتی منصوبے ہیں
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) الغنی بلڈرز گروپ تعمیراتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے میں ملک بھر میں مشہورہے ، گلبرگ گرینز اسلام آباد کے دل میں واقع اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے ،گلبرگ گرینز اسلام آباد میں گلبرگ ایرینا اور گلبرگ ہائٹس ا لغنی گروپ کے دو بڑے رہائشی اور تجارتی منصوبے ہیں، دونوں منصوبوں کو سی ڈی اے سے منظوری حاصل ہے اور وہ سرمایہ کاروں کیلئے قبضے کے لئے تقریباً تیار ہیں، فوڈ کورٹ میں بین الاقوامی اور قومی برانڈ دستیاب ہیں جبکہ کمرشل مال میں کپڑوں کے برانڈز پہلے سے موجود ہیں، سینے ایرینا، گلبرگ گرینز کے پہلے سینما کا جلد ہی آغاز ہو رہا ہے ، سرمایہ کار ان منصوبوں میں تیز تر معیاری اور بر وقت تعمیر سے انتہائی خوش ہیں، اسی لئے وہ اسلام آباد کے نئے ابھرتے کاروباری مرکز میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔