چین کی طرح سوات میں بھی آڑو فروغ پاسکتا ہے

  چین کی طرح سوات میں بھی آڑو فروغ پاسکتا ہے

مقامی سیاحت اور معیاری سڑکوں کو فروغ دینا ہوگا ،گوادر پرو کی رپورٹ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) چین کی طرح سوات میں بھی سیاحت اور معیاری سڑکوں سے آڑو کی صنعت کو فروغ د یا جا سکتا ہے ، گوادر پرو کے مطابق مقامی سیاحت کے ساتھ آ ڑوکی صنعت کو جوڑنے کے لئے سوات کو چین کے سنکیانگ میں واقع ایک چھوٹے سے گائو ں سے کچھ حوصلہ افزائی مل سکتی ہے ، جہاں آ ڑو کے پھولوں کا میلہ لگا تھا اور اس نے بہت سارے سیاحوں کو راغب کیا ، سنکیانگ کے لائیکا ٹاؤن شپ کے ایک دیہاتی عزیزی سدورا نے بتایا کہ سیاح جو آڑو کے پھول دیکھنے آئے تھے ، جب وہ آ ڑو پک جاتے ہیں تو ان سیا حوں میں سے بیشتر آڑو خریدنے آ تے ہیں ، سوات میں آڑو باغ کے مالک ناصر خان نے گوادر پرو کو بتایا کہ سوات کا آڑویہاں سب سے مشہور ہے ، اس کا ذائقہ بہت اچھا ہے ،آڑو کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ مختصر ہے لہٰذا نقل و حمل کی استعداد کار بہت ضروری ہے ، یہاں سوات موٹر وے بننے سے پہلے پنڈی تک پہنچنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے تھے ، اب یہ گاڑی 3.5 سے 4 گھنٹے میں پہنچ سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں