ضلع راولپنڈی، 70فیصد آبادی کو ویکسین لگائینگے ، عبداللہ محمود

 ضلع راولپنڈی، 70فیصد آبادی کو ویکسین لگائینگے ، عبداللہ محمود

ٹیمیں مارکیٹوں،بازاروں میں دکانداروں کو ویکسین لگائینگی، اے ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عبداللہ محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع سمیت پنجاب کے پانچ بڑے اضلاع میں جاری کورونا کمیونٹی ویکسی نیشن مہم کے دوران خصوصی موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مارکیٹوں اور بازاروں میں دکانداروں اور ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائیں گی۔یہ بات انہوں نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔اے ڈی سی عبداللہ محمود نے کہا کہ 26 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہنے والی مہم کے دوران راولپنڈی ضلع کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لئے 356 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو یونین کونسل کی سطح پر اپنے فرائض انجام دیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں