خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

نور مقدم ، قرۃ العین، صائمہ،نسیم بی بی کا قتل نا قابل قبول ہے ،سول سوسائٹی

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کیجانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، نور مقدم ، قرۃ العین، صائمہ اور پھر نسیم بی بی اور اسکے 14 ماہ کے بچے کا جس بے رحمی اور بے دردی سے قتل کیا گیا وہ نا قابل قبول ہے ، ایس ایس ڈی او اور سول سوسائٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ملزمان کے ٹرائل تیزی سے کئے جانے چاہئیں اور جہاں پر قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے ان میں تبدیلی کی جائے ،ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں