انسانوں اور مائیگرنٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے منصو بہ شروع

 انسانوں اور مائیگرنٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے منصو بہ شروع

یو این او ڈی سی ، ایف آئی اے اشتراک سے دوسالہ منصوبے کا آغاز کیا گیا، ڈاکٹر جیرمی

اسلام آباد (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے )کے اشتراک سے پاکستان میں انسانوں اور مائیگرنٹس کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دو سالہ منصوبے کا آغاز کر دیا،پاکستان اور کینیڈا کی حکومتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی اور مائیگرنٹس کی سمگلنگ کی روک تھام کا منصوبہ دونوں ملکوں اور اقوام متحدہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،منصوبے کیلئے کینیڈا کی حکومت مالی معاونت فراہم کریگی،پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندے ڈاکٹر جیرمی ملسن نے منگل کو یہاں ایک تقریب میں منصوبے کا اجرا کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور تارکین وطن کی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کا عزم قابل تعریف ہے ،پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندے ڈاکٹر جیرمی ملسن نے کہا کہ یو این او ڈی سی نے ایف آئی اے کے اشتراک سے دوسالہ منصوبے کا آغاز کیا ہے ، اس منصوبہ سے انسانی و تارکین وطن کی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایف آئی اے اور پولیس کی صلاحیت میں اضافے کو تقویت ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں