قومی ادارہ صحت میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح
وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سینٹر فارڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی ) بیماریوں کی روک تھام کیلئے کا م کرے گا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی ادارہ صحت میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت ہنگامی بنیاد پر کا م کررہی ہے ،صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔