10موٹر سائیکل، 1رکشہ، نقدی، زیور چوری

10موٹر سائیکل، 1رکشہ، نقدی، زیور چوری

حارث کے گھر سے 30لاکھ روپے، خالد کے گھر سے زیور اور نقدی چوری

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 10موٹر سائیکلوں، 1رکشے اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ پیرودھائی سے راجہ شہزاد، نیوٹائون سے وسیم خان، صادق آباد سے شیران، کینٹ سے احمد، علی رضا، آر اے بازار سے یاسر، صدر بیرونی سے ملک تابش، فضل کے موٹرسائیکل، نیوٹائون سے جہانزیب کا رکشہ چور لے اڑے، رتہ امرال میں عمر سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل، ویسٹریج میں دانش سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا، نصیرآباد میں خالد کے گھر سے زیور اور 2لاکھ روپے، حارث کے گھر سے 30لاکھ روپے، غفور کے گھر سے زیور، ساڑھے 6لاکھ روپے، ریس کورس میں مدثر کے گھر سے زیور، نقدی اور کپڑے، حبیب کے گھر سے پسٹل، نقدی، صدر بیرونی میں فرزانہ کے گھر سے نقدی اور سامان، طاہر نقاش کے گھر سے نقدی، زیورات اور اشیا، بلال کے گھر سے زیور، نقدی اور گاڑی کی فائل، چونترہ میں عبدالحفیظ کے گھر سے زیور اور نقدی چوری ہوگئی، چونترہ میں وسیم کی دکان سے ڈاکوئوں نے 35ہزار روپے لوٹ لئے، مقدمات درج کرلئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں