ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن، شہریوں کی ویکسی نیشن کا اعلان

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن، شہریوں کی ویکسی نیشن کا اعلان

آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے پہلے مرحلے میں اپنے عملے کی ویکسی نیشن کے بعد اب عام عوام کیلئے بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری، چیئرمین ممتاز احمد اور سائیں اعجاز ملک نے اس مہم میں راولپنڈی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ڈاکٹر گلزار حسین اور ڈپٹی کمشنر عامر عقیق کے مشکور ہیں جنہوں نے محکمہ صحت کو نجی ریسٹورنٹس کے اندر ویکسی نیشن کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی۔ فاروق چوہدری کے مطابق انتظامیہ کے تعاون سے راولپنڈی بھر کے مختلف ریسٹورنٹس کے اندر ویکسی نیشن کیمپ قائم کئے گئے اور اس میں 8300ریسٹورنٹس کے ممبران اور سٹاف کو ویکسین لگائی گئی۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کے 80فیصد ریسٹورنٹس کی ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں