ریتلی، کلر اٹھی زمین مکئی کیلئے موزوں نہیں، محکمہ زراعت
کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے منظور شدہ بیج کی اقسام استعمال کریں
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق موسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاتی ہے، مکئی زرخیز زمین میں کاشت کی جاتی ہے، ریتلی اور کلر اُٹھی زمین مکئی کیلئے موزوں نہیں ہوتی، کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے منظور شدہ بیج کی اقسام پرل 2011، ایم ایم آر آئی ییلو 2011، ملکہ 2016، گوہر 2016، ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، پاپ1، سویٹ1یا ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 949، وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046، ایف ایچ 1036، وائی ایچ 5427استعمال کریں، زمین کی تیاری کیلئے اِس میں تین سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔، اگر زمین کی تہہ سخت ہے تو پہلی دفعہ اِس میں پلٹنے والا ہل چلائیں، بارانی علاقوں میں مکئی بذریعہ ڈرل کاشت کی جاتی ہے اور اس کا شرح بیج 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ ہوتا ہے۔