الخدمت نے 1لاکھ 29ہزار افراد میں گوشت تقسیم کیا

الخدمت نے 1لاکھ 29ہزار افراد میں گوشت تقسیم کیا

ضلع راولپنڈی کیلئے اس سال جدیدسلاٹرہاؤس کی خدمات حاصل کی گئیں، رضوان احمد

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن رضوان احمدنے کہاہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پرشمالی پنجاب کے 11اضلاع میں 5کروڑ 26لاکھ 70ہزار روپے مالیت سے ایک لاکھ 29ہزار 384افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا، مستحقین کیلئے 580گائے اور 158 بکروں کیساتھ مجموعی طورپر 738جانورو ں کی قربانی کی گئی، راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کیلئے شمالی پنجاب نے اس سال جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کی تھیں جہاں جدید مشینری کے ذریعے قربانی کا تمام عمل مکمل کیا گیا، صوبائی صدرالخدمت نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید امجد حسین شاہ کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا اور قربانی کے تمام مراحل کو دیکھا اس موقع پر انھوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخیر خواتین و حضرات نے الخدمت پر اعتماد کیا اس تعاون کی بدولت ہم اور فن بچوں، بیواؤں، مساکین، جیل کے قیدیوں سمیت لاکھوں مستحقین تک قربانی کاگوشت پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں