ریاست مدینہ کیلئے حضرت علیؓ کی تعلیمات سمجھا جائے، غضنفر مہدی
حضور نے کہا میں شہر علم اور علی اس کا دروازہ ہیں، کانفرنس سے ایاز ظہیرکا بھی خطاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اعلان ولایت علی آنحضور کی حدیث مبارکہ جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے کی 1432ویں سالگرہ منانے کیلئے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے جشن غدیر کانفرنس ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کے بارے میں حضور اکرم کی دو احادیث نہایت ہی اہم ہیں، پہلی میں شہر علم اور علی اس کا دروازہ ہے اور دوسری میں جس کا مولا ہوں اس کا علی مولا ہے، انہوں نے کہا کہ ان احادیث کی روشنی میں تما م اولیا حضرت علیؓ کو مولائے کائنات اور امام اول سمجھتے ہیں، علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کو سمجھنے کیلئے حضرت علیؓ کے کارناموں اور تعلیمات کو سمجھیں، کانفرنس سے سردار بابر، فواد بخاری، غلام رسول، ظفر علی، نعیم قریشی اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے بھی خطاب کیا۔