تھیلیسیمیاکے بچوں کیلئے تفریحی مقامات کی سیر کا اہتمام

تھیلیسیمیاکے بچوں کیلئے تفریحی مقامات کی سیر کا اہتمام

بچوں کو خون بروقت لگایا جاتا رہے تو وہ نارمل زندگی گزار سکتے ہیں، مقررین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تھیلیسیمیا کے بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے ملکر متاثرہ بچوں کو جڑواں شہروں کے تفریحی مقامات کی سیر کرانے کا اہتمام کیا۔ متاثرہ بچوں کو علامہ اقبال پارک راولپنڈی سے ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے جڑواں شہروں کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا گیا ڈائریکٹر جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کرنل توقیر عباس، ڈائریکٹر فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور ڈاکٹر فخر زمان، ڈائریکٹر القائم فاؤنڈیشن گوجرنوالہ ڈاکٹر علی حسن، فائونڈر ڈائریکٹر ٹی بی ایچ (کے ایم سی) گلالئی ارشد، کو ہیڈ ٹی بی ایچ علیزا ثنا و دیگر موجود تھے، مقررین نے کہا ہے کہ اگر تھیلیسیمیا کے بچوں کو سکرین شدہ خون بروقت لگایا جاتا رہے تو وہ نارمل انسان کے طرح زندگی گزار سکتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کو بروقت خون کا عطیہ کیا جاتا رہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں