مون سون سیزن میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ، عبداللہ محمود

مون سون سیزن میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ، عبداللہ محمود

سرویلنس تیز، ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی جائے، اجلاس میں حکام کو ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا انڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے اور ہاٹ سپاٹس کی سخت چیکنگ کی جائے، انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کے مائیکرو پلان کو از سرنو ترتیب دے کر روزانہ کے نئے ٹارگٹ مقرر کئے جائیں، یہ باتیں انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ حکام شرکت ہوئے، عبداللہ محمود نے کہا کہ تمام محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں ، خالی پلاٹس، زیر تعمیر عمارتوں اور قبرستانوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔، ان مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کو بروقت تلف کیا جائے، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس اور ہوٹلوں کے کچنز کا بھی جائزہ لیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں