چینی شہر چینگڈو میں پاک چین تعاون سے کانفرنس کا انعقاد

چینی شہر چینگڈو میں پاک چین تعاون سے کانفرنس کا انعقاد

چینی ، پاکستانی ماہرین سی پیک کی ترقی کیلئے منصوبے مرتب کرسکتے،گاو لیانگ

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار )چین کے صوبہ سچوان کے سائنس اور ٹیکنالوجی شعبہ کے انسپکٹر گاو لیانگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی ماہرین سی پیک کی ترقی میں درپیش قدرتی آفات اور خطرات کے میدان میں علمی تحقیقی منصوبے مرتب کرسکتے ہیں،گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنس (سی پی جے آر سی) ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان اکیڈمی آف سائنس اور چینی اکیڈمی آف سائنسز نے مشترکہ طور پر چینگڈو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس کا عنوان سی پیک ارتھ سائنسز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ، قدرتی آفات اور خطرات تھا ،کانفرنس میں سی پیک کے سائنسی اور تکنیکی چیلنجوں پر توجہ دی گئی، جس میں زلزلے ، پہاڑی آفات، موسمیاتی آفات ،سمندری آفات، صحرا ئی خطرات کی روک تھام اور کنٹرول شامل ہیں، کانفرنس میں اکیڈمک رپورٹس دینے کے لئے دونوں اطراف کے 10 سے زائد معروف ماہرین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں