ایکسائزموٹر برانچز کو اگست میں ٹارگٹ دینے کا فیصلہ

ایکسائزموٹر برانچز کو اگست میں ٹارگٹ دینے کا فیصلہ

ای ٹی اوز کے موٹر برانچز کے سالانہ ٹیکس ٹارگٹ پورا نہ ہونے کے خدشات

راولپنڈی (سید شہریار) ایکسائز کی موٹر برانچز کو ایک ماہ کی تاخیر سے اگست میں ٹیکس ٹارگٹ جاری کرنے کا فیصلہ، ڈائریکٹر ایکسائز کی زیرصدارت اجلاس میں ای ٹی اوز نے موٹر برانچز کے سالانہ ٹیکس ٹارگٹ پورا نہ ہونے کے خدشات ظاہر کر دیئے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ای ٹی اوز کی طرف سے ٹیکس ٹارگٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مالیاتی سال کو شروع ہوئے ایک ماہ گزرنے والا ہے، افسران کا موقف ہے کہ اب 11ماہ کا ٹارگٹ دیا جائے تاکہ ان کیلئے آسانی ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں