بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ مریضوں کا ہسپتالوں میں داخلہ بند
مریضوں کا اوپی ڈیز میں چیک اپ کیا جائے گا نہ ہی آپریشن کیے جائیں گے
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر آپریشن اور اوپی ڈی میں چیک اپ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا اوپی ڈیز میں چیک اپ کیا جائے گا نہ ہی ان کے آپریشن کیے جائیں گے، مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت تک چیک نہیں کیا جائے گا جب تک ان کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا، ہسپتال میں بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے مریضوں کے لواحقین کے داخلہ پر بھی پابندی ہوگی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ الائیڈ ہسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان احکامات کا یقینی بنائیں۔