شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے تربیتی سنٹر کا درجہ دیدیا ،وی سی

شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے  تربیتی سنٹر کا درجہ دیدیا ،وی سی

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکٹ بورڈ کا 20 واں اجلاس گزشتہ روز یوینورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں ہوا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جس میں طب کے شعبہ سے وابستہ سینئر پروفیسروں کے علاوہ رکن اسمبلی علی نواز اعوان اور سینیٹر فوزیہ ارشد نے شرکت کی ،وی سی نے بورڈ کو بتایا کہ یوینورسٹی کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے بنیادی ٹریننگ کے لئے اپنے تربیتی سنٹر کا درجہ دے دیا ہے ،یونیورسٹی کے کیمپس کا پی سی ون ہائر ایجوکیشن کمیشن نے منظور کرلیا ہے اور اس پراجیکٹ پر چند ہفتوں میں کام شروع کر دیا جائیگا۔اجلاس کے اختتام پر اپنے عہدے کی مدت پوری کرنیوالے پروفیسر طارق اقبال اور رجسٹرار ڈاکٹر ندیم اخترکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسنا د دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں