منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،میجرجنرل عارف

منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،میجرجنرل عارف

اینٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرز کا اجلاس گزشتہ روز اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوا

اسلام آباد(دنیارپورٹ)اجلاس کی صدارت ڈائریکٹرجنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور انسداد منشیات کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انھوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی۔، مزید برآں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں مستقبل کے اہداف مقرر کئے گئے اور محکمانہ استعداد بڑھانے کے منصوبوں پر خصوصی طور پر غور کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں