ہیپا ٹائٹس سے بچنے کیلئے احتیاط بہترین طریقہ ،احسن بختاوری
ڈی واٹسن لائن کلب میں آگاہی مہم ،شہریوں کے مفت ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ کئے گئے
اسلام آباد(دنیارپورٹ)صدر ڈی واٹسن لائن کلب اسلام آباد احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس کی بروقت تشخیص سے مریض کا مسلسل علاج ہوتا رہے تو چند ہفتوں میں خاتمہ ممکن ہے ، ہیپا ٹائٹس سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین طریقہ ہے ،مرض کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں،شہری ویکسی نیشن کیلئے آنیوالے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے تعاون کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن پر ڈی واٹسن لائن کلب میں منعقدہ آگاہی مہم اور فری ٹیسٹ کرنے کے موقع پر کیا،اس موقع پرلوگوں کے مفت ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ بھی کئے گئے ، احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا ہوگا، اس سلسلے میں عوام کو بھی صحت، صفائی اور غذا کے استعمال میں خیال رکھتے ہوئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔