ہوشے کی کوہ پیماٹیم نے کے ٹو کی چوٹی سرکرلی،ایم سی بی نے ٹیم کو سپانسرکیا
ایم سی بی بینک کی سپانسر کردہ پانچ کوہ پیمائوں کی ٹیم جو Hushe ریجن (جوکہ گلگت بلتستان کا پسماندہ اور غریب علاقہ ہے ) سے تعلق رکھتی ہے
لاہور (دنیارپورٹ) نے کامیابی کے ساتھ پہلی دفعہ کے ٹو کی چوٹی سرکی جو ان کی کوہ پیمائی کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پانچ افراد پر مشتمل ٹیم نے سخت موسم اور مشکل چڑھائی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 20دنوں میں اپنی مثالی کامیابی حاصل کی ۔ ایم سی بینک کے تعاون سے Hushe کو ہ پیمائوں کی کامیاب ٹیم محمد تقی کی سربراہی میں علی درانی ، مشتاق احمد، یوسف علی اور محمد حسن پر مشتمل تھی اس ٹیم نے کے ٹو پر چڑھتے ہوئے اپنی فنی مہارات کا مظاہرہ کیا ۔