ہپاٹائٹس قابل علاج،آگاہی کی اشد ضرورت ہے ،ڈاکٹرعاصم

ہپاٹائٹس قابل علاج،آگاہی کی  اشد ضرورت ہے ،ڈاکٹرعاصم

دنیا بھر میں ہر سال 28مئی کو ہپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے

اسلام آباد(دنیا رپورٹ) اسی دن کی مناسبت سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے سی ای او، کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹالوجسٹ ، ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس مرض کے پھیلائو، علامات اور اس سے بچائو کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال میں اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیا جاتاہے ، یہ مرض قابل علاج ہے لیکن کامیاب علاج کے لیے ضروری ہے کہ بر وقت مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے ۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں