تعلیمی ا دارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند، عبیداللہ،ملک ابرار

 تعلیمی ا دارے کھولنے کا حکومتی  فیصلہ خوش آئند، عبیداللہ،ملک ابرار

نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزکے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین نے دو اگست کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلہ کو خوش آئند قراردیا ہے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) دیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی سلسلہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس سے کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان کا کچھ نہ کچھ ازالہ ممکن ہوسکے گا۔گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو دی گئی موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہ کرنے اور دو اگست کو سکول کھولنے کے اعلان پر جاری کردہ اپنے ردعمل میں ملک ابرار حسین کا مزید کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلہ پر اسد عمر اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں