پاکستان کی پہلی نسٹ کی تیارکردہ معاون ٹیکنالوجیز کی نمائش

پاکستان کی پہلی  نسٹ کی تیارکردہ معاون ٹیکنالوجیز کی نمائش

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے پاک ایور برائٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے اشتراک سے اپنے مرکزی کیمپس میں پاکستان کی پہلی ’’ٹیکنالوجی فار انکلیوژن سمٹ‘‘ کا انعقاد کیا

اسلام آباد(دنیارپورٹ) سمٹ کی بدولت نسٹ کی تیار کی ہوئی معاون ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن کے سلسلے میں صنعتی اداروں کو ان ٹیکنالوجیز سے متعارف کرایا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزاب تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔،انہوں نے نسٹ کی اس کاوش کو سراہا۔ بعد ازاں مہمانوں نے مختلف سٹالز کے دورے کئے جہاں نسٹ کی بنائی ہوئی معاون ٹیکنالوجیز نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں