ڈرائیورزلائسنسنگ آفس14اگست سے پوراہفتے کھلا رہیگا

ڈرائیورزلائسنسنگ آفس14اگست سے پوراہفتے کھلا رہیگا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قانون کا نفاذ کرنے والا ایک ایسا ادارہ ہے جو موٹرویز اور قومی شاہراہیں استعمال کرنے والوں کے ساتھ دیانتداری اور فوری مدد کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہے

اسلام آباد(دنیارپورٹ) ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے FM-95 ریڈیو اور این ایچ ایم پی کے آفیشل فیس بک پیج پر ای کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای کھلی کچہری میں انہوں نے اندرون اور بیرون ملک ریڈیو سننے والوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر 14 اگست 2021 سے این ایچ ایم پی ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی (ڈی ایل اے ) عوام الناس کے لئے ہفتہ وار چھٹی والے دنوں سمیت رات کے اوقات میں بھی کھلا رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں