محکمہ ایکسائز، آن لائن سسٹم بند، جائیداد ریکارڈ کا حصول ناممکن

محکمہ ایکسائز، آن لائن سسٹم بند، جائیداد ریکارڈ کا حصول ناممکن

گزشتہ روز سسٹم پر کام شروع کیا گیا جو فوری بند ہو گیا، آج دوبارہ چلانے کا امکان

راولپنڈی (سید شہریار) محکمہ ایکسائز راولپنڈی کے شعبہ پراپرٹی کا آن لائن سسٹم شروع ہونے کے بعد بند، جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنا ناممکن ہو گیا۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق شعبہ پراپرٹی کا آن لائن سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے اسے بند کیا گیا تھا جس پر کئی روز سے کام جاری تھا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز اس سسٹم کو اپ گریڈ کرکے دوبارہ شروع کیا گیا مگر وہ آغاز میں ہی بند ہوگیا جس سے ایکسائز حکام کو ریکارڈ چیک کرنے سمیت اس پر کام شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسٹم کو آج دوبارہ ٹھیک کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں