خاتون پر تشدد، سی پی او کا نوٹس ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
گوجرخان کے علاقے میں خاتون پر تشدد اور ناک کاٹے جانے کی اطلاع پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دے دیا
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) خاتون نے بتایا کہ سابقہ شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں ریس کورس پولیس کو نعیم نے درخواست دی کہ دانش اور شعیب نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے خاتون سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا، پولیس نے دانش اور شعیب کو گرفتار کر لیا، مقدمات درج کر لئے گئے۔