ن لیگ کینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، ملک منصور

ن لیگ کینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، ملک منصور

سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی ملک منصورافسر نے کہا ہے کہ کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن تاجران کے صدر ملک حماد کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک احمد، ملک مظہر، ناصر عباسی، جبار مغل اور وسیم بھٹی نے ملک منصور کو وارڈ 6میں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے مہم چلانی شروع کر دی۔ ملک مظہر، راجہ کامران کا ملک منصور سے تنازع بھی ختم کرا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں