کینٹ الیکشن، 150امیدواروں کے کاغذات جمع، فہرست آج جاری ہو گی

کینٹ الیکشن، 150امیدواروں  کے کاغذات جمع، فہرست آج جاری ہو گی

راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کی مجموعی طور پر 20وارڈوں میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ مجموعی طور پر 150 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا، آج امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔31جولائی تا 3اگست کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 4سے 7اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 10اگست کو اپیلٹ اتھارٹی اپیلیں نمٹائے گی، 11اگست کو حتمی فہرست جاری ہو گی، 12اگست کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے، 13اگست کو انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 12پولنگ ستمبر کو ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں