دیگر اضلاع کا موٹر ٹیکس راولپنڈی میں جمع کرانیکا انکشاف

دیگر اضلاع کا موٹر ٹیکس راولپنڈی میں جمع کرانیکا انکشاف

جہلم، چکوال، اٹک کیلئے 8، 8سو، راولپنڈی کیلئے 2400گاڑیوں کی انٹری کا حکم دیا گیایہ حکم زبانی دیا گیا تھا جسے اب واپس کردیا گیا ہے، ایک ای ٹی او کی تصدیق

راولپنڈی (سید شہریار) محکمہ ایکسائز راولپنڈی ریجن کی جانب سے ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے دیگر اضلاع کی ٹیکس ریکوری کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کے معاملے کا ایکسائز کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا اور ریجنل آفس کو فوری طور پر ایسے اقدامات سے روک دیا۔ ایکسائز ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیٹا انٹری ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے راولپنڈی ریجن کے چھوٹے اضلاع جہلم، چکوال اور اٹک کیلئے 8،8 سو، ضلع راولپنڈی کیلئے 2400ایسی گاڑیوں کی انٹری کروانے کیلئے مبینہ طور پر حکم دیا گیا تھا جن کے ٹیکس پنجاب کے دیگر اضلاع سے آن لائن جمع کرائے گئے، ان کی ٹیکس ریکوری کی انٹری راولپنڈی کے کھاتے میں کرائی جارہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ علم میں آنے پر ڈی جی ایکسائز اور دیگر حکام نے نوٹس لیا اور ریجنل آفس کو ان اقدامات سے روکتے ہوئے وارننگ دی۔ دنیا نے ایک ای ٹی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم زبانی دیا گیا تھا جسے اب واپس کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں