آئیسکو نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی
چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے حالیہ بارشوں کے دوران آئیسکو کے کنسٹرکشن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ خصوصاً لائن سٹاف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوںای الیون ، گولڑہ، ڈی 12اور سیکٹر ایف الیون کی قلیل وقت میں بجلی بحالی ہماری آپریشنل ٹیموں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن خصوصاً جڑواں شہروں و گردو نواح میں طوفانی بارش سے اسلام آباد سرکل کا علاقہ ای الیون ، گولڑہ، ڈی 12اور سیکٹر ایف الیون بری طرح متاثر ہوا بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمرز گر گئے تھے ،چیف ایگزیکٹو نے آپریشن ڈائریکٹر آئیسکو اور ایس ای اسلام آباد کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور قلیل وقت میں تمام متاثرہ علاقوں کی بجلی کی بحالی کو ممکن بنایا ۔