منشیات فروشوں کے خلاف تین روزہ مہم ،47گرفتار

 منشیات فروشوں کے خلاف  تین روزہ مہم ،47گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے تین روز کے دوران ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن کیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اس آپریشن کے دوران 47منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ،ان خیالات کا ظہار انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ایڈیشنل ایس پی اسلام آباد فرحت عباس کاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔،ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 8230گرام ہیروئن ، 19698گرام چرس ،519 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ،14ملزمان کے خلاف 9C، 33 ملزمان کے خلاف 9Bکے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں،گرفتار منشیات فروشوں میں متعدد ایسے ملزمان بھی ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں،گرفتار کئے گئے افراد میں عابد مسیح،راشد، سانول، شہزادعلی، ماجد، شاہد خان، ظاہر اللہ، رضا، سعیدہ، حسینہ، محمد نعمان، ندیم خان، عبدالقیوم، سلطان خان وغیرہ شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں