14 اگست کو خاتون مہم جو ثمر خان کے ٹو بیس کیمپ پر سائیکلنگ کا مظاہرہ کریگی
ملک کی معروف خاتون مہم جو ثمر خان کے ٹو بیس کیمپ پر سائیکلنگ کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کرے گی ، 14 اگست کو یومِ آزادی منفرد انداز میں منانے کیلئے وہ کل 30 جولائی کو سکردو سے سکولی روانہ ہوگی
سکردو (محمد حسین آزاد) سکردو پریس کلب میں میڈیا کو مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے ثمر خان نے کہا کہ اس منفرد مہم کے لئے پاک فوج نے تعاون کیا ہے ،پاک فوج کی طرح حکومت کو بھی ہماری حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔