سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام رکوائے ،مسعود خان

سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام رکوائے ،مسعود خان

بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہیں

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اس کی انسانی حقوق کونسل اور امریکا سمیت انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نام پر بے گناہ اور نہتے شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں جعلی مقابلوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل اور ان کی لاشیں ان کے خاندانوں کے حوالے نہ کرنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جو ہمارے لئے نہایت تشویش کا باعث ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل، آئی سی آر سی اور دوسرے عالمی اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں