ایچ ای سی ملازمین کا معیار بڑھانے کیلئے تقریب کا انعقاد
تعلیم اور پوری قوم کی کامیابی کا انحصار تدریس، تحقیق اور گورننس کے معیار پر ہے ،شبلی فراز
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) وہ ادارہ ہے جو لاکھوں طلبہ کی معاونت کرتا ہے ،تدریس، تحقیق اور گورننس کے معیار کو بڑھانے میں نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن ( این اے ایچ ای) نے اہم کردار ادا کیا ہے ، ان تین ستونوں پر تعلیم اور پوری قوم کی کامیابی کا انحصار ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایچ ای سی کے سینئر ملازمین کیلئے استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے ایچ ای سی کے ملا ز مین کے ساتھ ملک بھر کی جامعات کی فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کے اقدام کو سراہا ،ادھر وفاقی وزیر سے سی ای او ، آئی ایچ آر اے قائد سعید نے ملاقات کی ،اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے ) اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (پی این اے سی) کو صحت کے شعبے میں معیار کے نفاذ اور ہسپتالوں کیلئے سٹار ریٹنگ رجیم تیار کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔