قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے مکمل کی جائے ، مراد سعید

قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت تیزی سے مکمل کی جائے ، مراد سعید

70 فیصد سڑکوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو از سر نو بحال کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر برق رفتاری کے ساتھ کام مکمل کیا جائے ، مستقبل قریب میں 70فیصد کے قریب سڑکوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو از سر نو بحال کر دیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر کو اجلاس میں ملک بھر میں جاری سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا، وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی،وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ سڑکوں کی بروقت تعمیر و مرمت کو یقینی بنانا عزم ہے اورمسافروں کو شاہرات پر خوشگوار سفری ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں