ایئرپورٹ ملازم موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

 ایئرپورٹ ملازم موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

تھانہ کورال کی حدود گنگال سٹاپ کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 21سالہ خاتون زخمی ہوگئی، کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ گنگال سٹاپ مین ایکسپریس وے پرموٹرسائیکل سوار چیف ٹیک ایئرپورٹ کا ملازم تصوراقبال موٹرسائیکل پر 21سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر جارہا تھاکہ تیز رفتار کوسٹرکی ٹکرسے موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں