حکومت خواتین چیمبرز کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹ دے ،ظفر بختاوری
راولپنڈی ویمن چیمبر خواتین کی معاشی خود کفالت کے لئے سرگرم عمل ہے ،نیلم خالد
اسلام آباد (خصوصی وقائع نگا ر ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت ان تمام چیمبرز جن کے پاس اپنی بلڈنگ نہیں ہے انہیں بلڈنگ کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کرے اور اس سلسلے میں خواتین کے چیمبرز کو ترجیح دینی چاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں یوبی جی سینٹرل سیکرٹریٹ میں راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی سربراہی چیمبر کی صدر نیلم خالد اور سینئر نائب صدر رخشندہ جبیں نے کی،ظفر بختاوری نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ملک کے تمام خواتین چیمبرز کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹ دیئے جائیں ،ملک کی بزنس کمیونٹی چیمبرز کی بلڈنگ کی تعمیر میں مدد اورتعاون فراہم کرے گی ،راولپنڈی ویمن چیمبر کی صدر نیلم خالد نے کہا کہ راولپنڈی ویمن چیمبر خواتین کی معاشی خود کفالت کے لئے سرگرم عمل ہے ۔