چینی ٹیکنالوجی کے تحت کاشت مکئی اور سویا بین کی ریکارڈ پیداوار

 چینی ٹیکنالوجی کے تحت کاشت مکئی اور سویا بین کی ریکارڈ پیداوار

مکئی کی پیداوار 9885 جبکہ سویا بین کی 1176 کلوگرام فی ہیکٹر حاصل کی گئی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پنجاب اور سندھ میں چینی ٹیکنالوجی کے تحت کاشت مکئی اور سویا بین کی ریکارڈ پیداوار ،مکئی کی سب سے زیادہ پیداوار 9885 کلوگرام فی ہیکٹر اور سویا بین کی سب سے زیادہ پیداوار1176 کلوگرام فی ہیکٹر حاصل کی گئی ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حال ہی میں پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں چین کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشت 12 نمائشی(باقی صفحہ3نمبر1) مقامات پر فصل کی کٹائی مکمل کر لی پنجاب میں 10 مقامات پر مکئی اور سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی سے پیداوار 8018 کلوگرام اور 842 کلوگرام فی ہیکٹر حاصل ہوئی ہے، بہاولپور میں تحقیقی ٹیم نے مکئی کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی جو فی ہیکٹر 9885 کلوگرام ہے اور وہاڑی میں سویا بین کی پیداوار سب سے زیادہ 1176 کلوگرام فی ہیکٹر حاصل کی گئی،پاکستان میں چین کی اس جدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے سچوان زرعی یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹر محمد علی رضا نے سی ای این کو بتایا کہ ہماری انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی نے کاشتکاروں کو مکئی اور سویا بین سے الگ الگ 24 فی صد اور 51 فی صد اضافی خالص آمدنی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں