نرسنگ کونسل کی رجسٹرار اور سیکرٹری کے مابین تنازع

نرسنگ کونسل کی رجسٹرار اور سیکرٹری کے مابین تنازع

رجسٹرار فوزیہ مشتاق کا سیکرٹری کو معطل کرنیکا حکم ،آصف لیاقت کا ماننے سے انکار

اسلام آباد(ایس ایم زمان)پاکستان نرسنگ کونسل کی رجسٹرار اور سیکرٹری کے مابین تنازع کھڑا ہوگیا، رجسٹرار فوزیہ مشتاق نے نرسنگ کونسل کے افسران کے خلاف وفاقی سیکرٹری قومی صحت و نرسنگ کونسل ممبران کومراسلے لکھنے ،الزامات عائد کرنے اور کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا نوٹس جاری کرنے پرسیکرٹری کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ سیکرٹری سید آصف لیاقت شاہ نے فوزیہ مشاق کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور الزام عائد کیا کہ فوزیہ مشتاق غیر قانونی طورپر رجسٹرار تعینات ہے جن کے پاس سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے اور معطل کرنے کا اختیار نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں