شہری گاڑی ،3موٹر سائیکلوں ،غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان سے محروم
تھانہ رمنا میں گھرسے 18لاکھ کے پرائز بانڈز،سہالہ سے بارہ لاکھ کی غیر ملکی کرنسی چوری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) مختلف علاقوں میں چوری،ڈکیتی اور راہزانی کی 11مختلف وارداتوں میں شہری گاڑی، موٹرسائیکل،نقدی، غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی پولیس کو علی رضا نے بتایاکہ موٹرسائیکل سواروں نے میرا موٹرسائیکل ، آبپارہ پولیس کو آفتاب ملک نے بتایاکہ میری کرولا گاڑی ، آئی نائن پولیس کو عدنان جمیل نے بتایاکہ اس کا ہنڈاموٹرسائیکل اپلائیڈفار ، رمنا پولیس کو نعیم قریشی نے بتایاکہ میرا ہنڈاموٹرسائیکل چورلے اڑے ،کورال پولیس کو محمد افضل نے بتایاکہ میری دکان سے کارڈ ،نقدی وغیرہ مالیتی دو لاکھ روپے ، رمنا پولیس کو کریم نے بتایاکہ میرے گھرسے 18لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز ، رمنا پولیس کوخان شبیر نے بتایاکہ میرے گھر سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اورنقدی مالیتی آٹھ لاکھ روپے ، سہالہ پولیس کو راجہ فدا نے بتایاکہ میری دکان سے ڈالر، پائونڈ، یورو، درہم، ریال اور نقدی مالیتی بارہ لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔