حالیہ بارشوں کے باعث ہلال احمر کے تمام شعبے متحرک

حالیہ بارشوں کے باعث ہلال احمر کے تمام شعبے متحرک

نیشنل ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس ، ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے،نیوزرپورٹر) ہلالِ احمر نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران نیشنل ہیڈکوارٹرز، صوبائی اور ضلعی برانچوں، ایمرجنسی و ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں، فرسٹ ایڈرز ، رضا کاروں ، ہلالِ احمر ہسپتالوں اور ایمبولینس سروس کو الرٹ کردیا ، چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے گزشتہ روز تمام شعبوں کو متحرک کردیا تاکہ ممکنہ بارش کے نقصان سے بچا جاسکے ، نیشنل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے بعد تمام علاقوں بشمول اسلام آباد میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں