قائدین جماعت اسلامی کا بارشوں سے متاثرہ سیکٹرز کا دورہ

قائدین جماعت اسلامی کا بارشوں سے متاثرہ سیکٹرز کا دورہ

سیوریج لائنوں کو صاف،نالوں کے ارد گر د تجاوزات کو ختم کیا جا ئے ،میاں اسلم،نصر اللہ رند ھاوا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جماعت اسلامی کے مر کزی نائب امیرمیاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور حا لیہ بارشوں اور سیلاب سے دو افراد کے جاں بحق اور شہریوں کی املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ،انہوں نے اس مو قع پر الخد مت فائو نڈیشن کی امدادی سر گر میوں کا بھی جا ئزہ لیا ،میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے کہا ناقص سیوریج سسٹم،برساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں پر نا جائز تجاوزات اور قبضے کی وجہ سے آج اسلام آباد کے شہر ی اس بد تر ین تباہی سے دو چار ہو ئے ہیں ،انھوں نے مظالبہ کیا کہ شہر کی تمام سیوریج لائنوں کو صاف کیا جائے اور نالوں کے ارد گر د قائم تجاوزات اور قبضے کو ختم کیا جا ئے تاکہ شہر میں نکاسی کا نظام متاثر نہ ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں