اسلامی یونیورسٹی کے صدرسے پروفیسرڈاکٹر سروش کی ملاقات

 اسلامی یونیورسٹی کے صدرسے پروفیسرڈاکٹر سروش کی ملاقات

وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این ای ڈی) پروفیسر ڈاکٹر سروش نے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے این ای ڈی کے ٹیکنالوجی پارک منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) صدر جامعہ نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے مابین تعاون سے بہتر نتائج مرتب ہوں گے ـ،ملاقات میں نسٹ کے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر رئیس احمد جمیل سمیت اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر انتظامی و مالیاتی امور پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی ، اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ندیم احمد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر خان زیب نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں