چیف الیکشن کمشنر حلقہ کھاوڑہ میں دوبارہ گنتی کروائیں ،مرزا شفیق جرال

چیف الیکشن کمشنر حلقہ کھاوڑہ میں  دوبارہ گنتی کروائیں ،مرزا شفیق جرال

مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال نے حالیہ ریاستی انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر حلقہ کھاوڑہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائیں کیونکہ وہاں پر مسلم کانفرنس کے جیتے ہوئے امیدوار کو جان بوجھ کر ہروایا گیا ہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک سابق پاکستانی وفاقی وزیر کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ سولہ نشستوں کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ہمیں گیارہ نشستیں دی گئی ہیں، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہ اعتراف اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ اصل فیصلے عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ کہیں اور ہو رہے ہیں،آئندہ چند روز میں سالار جمہوریت اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد جماعت کی حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں