چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی راولپنڈی بینچ آمد، صدر بار عبدالرازق نے گلدستہ پیش کیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ آمد
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان نے چیف جسٹس سے انکے آفس میں ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا۔صدر ہائیکورٹ بار نے انھیں وکلا کی طرف سے کیسوں کی جلد سماعت اور انھیں نمٹانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔